🌹 *غزل* 🌹
کوئی مانوس سلسلہ ہوجائیں
ایک دوجے کا آسرا ہوجائیں
خود کو مرکز بنا کے ہم اک دن
اپنے اطراف دائرہ ہو جائیں
جس پہ چلنے کو دل کرے سب کا
کیوں نہ ہم ایسا نقشِ پا ہوجائیں
بدمعاشی تو روز ہوتی ہے
آج تھوڑا سا پارسا ہوجائیں
جس میں بنتاہو مصلحت کا سوراخ
ایسی کشتی کے ناخدا ہوجائیں
پھرملیں جان اور بدن کی طرح
پھر کناروں سا فاصلہ ہوجائیں
خود سے ملنے کو لازماً راہی
ایک شفّاف آئینہ ہوجائیں
....ڈاکٹر یاسین راہی
🌹 *غزل* 🌹
Reviewed by WafaSoft
on
August 12, 2018
Rating:
No comments: