🌹 *ایک غزل* 🌹
نہ ہوں بچے اگر گھر میں تو گھر اچھے نہیں لگتے
گھنے سائے اگر نا دیں شجر اچھے نہیں لگتے
تمہاری یاد بن کر ہمسفر چلتی نہیں جن میں
قسم رب کی مجھے ایسے سفر اچھے نہیں لگتے
بلا کی دوریاں حائل ہوں اپنے درمیاں لیکن
اکیلے تم اُدھر اور ہم اِدھر اچھے نہیں لگتے
میاں اونچی اڑانوں سے جو کترانے کے عادی ہوں
پرندوں کے بدن پر ایسے پر اچھے نہیں لگتے
جواں مردی کا جنکی شہر میں ہر سمت شہرا ہے
انہیں کیوں راستے اب پُر خطر اچھے نہیں لگتے
میں کتنے ایسے لوگوں سے ملاؤں آپکو راہی
جنہیں تعریف کے پُل مختصر اچھے نہیں لگتے
-----ڈاکٹر یاسین راہی بلگام
🌹 *ایک غزل* 🌹
Reviewed by WafaSoft
on
August 12, 2018
Rating:
No comments: