Post Counts

Best Wall Stickers

Breaking

Best Wall Stickers

بچپنا تجھ میں اگر ہے تو شرارت کرلے

🌹   *غزل*   🌹

بچپنا تجھ میں اگر ہے تو شرارت کرلے
ورنہ لازم ہے بزرگوں کی اطاعت کرلے

اپنے کردار کا افسانہ حقیقت کرلے
آ , کہ ہر لہجہء گفتار صداقت کرلے

ساعتیں یوں تو ہوا کرتی ہیں لاکھوں دن میں
ایک ساعت تو مرے واسطے زحمت کرلے

مجھ سے دیکھی نہیں جائنگی تری نم آنکھیں
مسکراتے ہوئے آکر مجھے رخصت کرلے

تیرے اپنوں میں پرائے بھی چھپے ہوتے ہیں
اسکے ادراک کے چلتے کوئی حکمت کرلے

قول اور فعل میں ہم رنگیاں راہی ہوں ترے
کم سے کم اسکی میاں تُو ہی جسارت کرلے

...ڈاکٹر یاسین راہی

بچپنا تجھ میں اگر ہے تو شرارت کرلے 
 بچپنا تجھ میں اگر ہے تو شرارت کرلے Reviewed by WafaSoft on August 23, 2018 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.