🌹 *غزل* 🌹
موت کا ذکر جب ہوا مجھ سے
زندگانی ہوئی خفا مجھ سے
روز کہتا ہوں درگزر کردو
روز ہوتی ہے پھر خطا مجھ سے
میں وفادار ہوں حقیقت کا
ہوتی رہتی ہے یہ جفا مجھ سے
دوست میرے ترے لئے ہرگز
ہو سکے گی نہ بددعا مجھ سے
ماں کے رہتے جو گھر میں برکت ہے
ایسی برکت نہ ہو جدا مجھ سے
میں تجھے بھول کر رہوں زندہ
ہو نہ جائے یہ سانحہ مجھ سے
یہ مرض دوستوں کا زیور ہے
دشمنوں کو نہیں گلہ مجھ سے
کج اداوں کے حق میں اے راہی
کج ادائی ہوئی ادا مجھ سے
...ڈاکٹر یاسین راہی بلگام
*غزل* 🌹
Reviewed by WafaSoft
on
August 12, 2018
Rating:
No comments: