🌸 *غزل* 🌸
ہوں بھلا بھی فقط برا ہی نہیں
اور دل ہے کہ مانتا ہی نہیں
فیصلہ تیرے حق میں کیوں کر ہو
وزن تو نے تو کچھ رکھا ہی نہیں
بول دیتا ہے جو حقیقت ہے
آئینہ جھوٹ بولتا ہی نہیں
ایک آنسو بھی خوف میں رب کے
اب تلک آنکھ سے بہا ہی نہیں
یہ جہاں یاد کیوں مجھے رکھے
میں نے ایسا تو کچھ کیا ہی نہیں
غم زدہ ہوں ، تسلیوں والی
کوئی میرے لئے صدا ہی نہیں
ایک دیوار درمیاں رکھ کر
راہی بولے ہے فاصلہ ہی نہیں
...یاسین راہی بلگام
🌸 *غزل* 🌸
Reviewed by WafaSoft
on
August 12, 2018
Rating:
No comments: