🔆 *غزل* 🔆
*آم جتنے جناب بھیجے ہیں*
*ان میں کچھ کچھ خراب بھیجے ہیں*
*میری آنکھوں کو آپ نے اکثر*
*چلچلاتے سراب بھیجے ہیں*
*اپنے بچوں کے واسطے ماں نے*
*اپنی پلکوں کےخواب بھیجے ہیں*
*نقل کرنے کو امتحانوں میں*
*خود مدرس جواب بھیجے ہیں*
*یہ خراشیدہ ہاتھ کہتے ہیں*
*تم نے شاید گلاب بھیجے ہیں*
*راستے یوں تو ہر مسافر کو*
*حوصلے بے حساب بھیجے ہیں*
*ہم نے راہی گناہ سر لے کر*
*ان کے حق میں ثواب بھیجے ہیں*
۔۔۔ڈاکٹر یاسین راہی
🔆 *غزل* 🔆
Reviewed by WafaSoft
on
August 18, 2018
Rating:
No comments: