Post Counts

Best Wall Stickers

Breaking

Best Wall Stickers

🌹 *غزل* 🌹

🌹   *غزل*   🌹

محبت سے تم جو عداوت کرے ہو
قیامت سے پہلے قیامت کرے ہو

ہنساتے ہو جب جب بھی روتے ہووں کو
لگے ہے کہ جیسے کرامت کرے ہو

عِشٙق اور وِشٙق کے جھمیلوں میں پڑ کر
یہ کیسی میاں اپنی حالت کرے ہو

کبھی صاف چھپ کر  کبھی پاس آکر
بڑی میٹھی میٹھی شرارت کرے
ہو

محلے کے لوگوں کو شاہد بنا کر               
بھلا تم یہ کیسی سخاوت کرے ہو

یہ سورج سا ماتھا یہ چندا سی آنکھیں
یہ دولت ہماری  بدولت کرے ہو

فریب ِِ محبت کے عالم میں راہی
عجب دوستی کی شجاعت کرے ہو

...ڈاکٹر یاسین راہی

🌹 *غزل* 🌹 🌹   *غزل*   🌹 Reviewed by WafaSoft on July 04, 2018 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.