Post Counts

Best Wall Stickers

Breaking

Best Wall Stickers

غزل

http://dryaseenrahi.blogspot.in

🌹🌹  *غزل*  🌹🌹

دو نینوں میں تم بستی ہو
پانی  اوڑھے  رہتی  ہو

گرتی  اٹھتی  رہتی  ہو
تیمور کی کچھ تو لگتی ہو

انگاروں سے رخساروں پر
قطرہ  قطرہ  بہتی  ہو

تم جھوٹ کے ان بازاروں میں
اتنی  سچّی  لگتی  ہو ؟؟

کیا مول تمہیں معلوم نہیں ؟
کیونکر سستی بِکتی ہو

دیدار کی حسرت دم توڑے
تم یہ کیا پہنے بیٹھی ہو

اس واسطے دنیا دھتکارے
سانچا سانچا کہتی  ہو

کیا خاک پتہ باہر سے چلے
اندر سے کتنی گہری ہو

اُس باپ سے راہی مل آیا
تم جنکی اچھی بیٹی ہو

۔۔۔ڈاکٹر یاسین راہی

غزل غزل Reviewed by WafaSoft on August 16, 2018 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.