Post Counts

Best Wall Stickers

Breaking

Best Wall Stickers

ghazal

پھر یوں ہوا کہ اس نے تری بات مان لی
پھریوں ہوا کہ گھر سے وہ نکلا نہیں کبھی 

پھر یوں ہوا کہ تیر جڑایا کمان میں   
پھر یوں ہوا کہ اسکو بٹھایا مکان میں
 
پھر یوں ہوا کہ خیر سے رستہ ہی سوگیا 
پھر یوں ہوا کہ شہر میں سناٹا چھا گیا 

پھر یوں ہوا کہ منزلیں سب اسکی کھوگئیں 
پھر یوں ہوا کہ قسمتیں مدہوش ہوگئیں 

پھر یوں ہوا کہ ہاتھ دھلے بیس بار یہاں  
پھر یوں ہوا بنایا اسے تیس مار خاں 

پھر یوں ہوا کہ ماسک بھی منہ پر لگا دیا 
پھر یوں ہوا کہ اپنوں میں دوری بڑھادیا 

پھر یوں ہوا کہ ماں کی دوائی کے واسطے 
پھر یوں ہوا کہ بند ہوئے سارے راستے

پھر یوں ہوا مکان کا راشن ہوا تمام
پھر یوں ہوا کہ بھوک سے آنکھیں بھی ہوئیں نم 

پھر یوں ہوا کہ بچوں نے ہک ہک کے رودیا 
پھر یوں ہوا کہ عورتوں نے لب کو سی لیا 

پھر یوں ہوا کہ اس میں اک ہمت بڑی جگی 
پھر یوں ہوا کہ گھر سے نکلنے کی ٹھان لی

پھر یوں ہوا کہ گھر سے وہ نکلا بھی تھا نہیں 
پھر یوں ہوا کہ اس پہ بہت لاٹھیاں پڑیں 

پھر یوں ہوا کہ جنگ کرونا کی سر کیا
پھریوں ہوا پولس کے ڈنڈے بھی سہہ لیا

پھر یوں ہوا وہ بات کو سمّان دے دیا 
پھر یوں ہوا کہ راہی اس نےجان دے دیا 

۔۔۔ڈاکٹر یاسین راہی بلگام
ghazal ghazal Reviewed by WafaSoft on March 30, 2020 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.