🌹🌹 *غزل* 🌹🌹
ہیں دعائیں خوب سرمایا کرو
ہاں مگر انصاف سے سودا کرو
تہمتوں کے دوسروں پر بے سبب
تیر پر تم تیر مت پھینکا کرو
اپنے عیبوں کو پرکھنے کے لئے
شیشہء دل میں ذرا جھانکا کرو
متّقی بن جاوگے اپنا کبھی
نفس کا پھن تم اگر کچلا کرو
مصلحت سے کام لینا ہے تمہیں
دوستوں سے فاصلہ رکھا کرو
تلملا اٹھے گا تم اسکی طرف
مسکرا کر بارہا دیکھا کرو
شیشہ گر کچھ کہہ رہے ہیں اسطرح
پتھروں کو کانچ سے مارا کرو
آج کے بچے بڑے چالاک ہیں
اپنے چہرے کو نہ یوں ہوّا کرو
کیا پتہ راہی کسے اچھا لگے
اپنے فن کا ہر طرف چرچا کرو
....ڈاکٹر یاسین راہی
🌹🌹 *غزل* 🌹🌹
Reviewed by WafaSoft
on
August 12, 2018
Rating:
No comments: